ممبئی، 28/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی چوتھی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں 14 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، کانگریس نے 2 سیٹوں پر امیدواروں میں تبدیلی کی ہے۔ اورنگ آباد ایسٹ سے مدھوکر کشن راؤ دیشمکھ کی جگہ لاہو ایچ شیوالے کو ٹکٹ دیا گیا ہے، جبکہ اندھیری ویسٹ سے سچن ساونت کی جگہ اشوک جادھو کو نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، پارٹی نے اب تک کل 99 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔
دیگر امیدواروں میں کانگریس نے چندر پور ضلع کے وروڈہ سے پروین کاکڑے کو میدان میں اتارا ہے۔ حال ہی میں ہوئے لوک سبھا انتخابات میں، وروڈہ سے کانگریس ایم ایل اے پرتیبھا دھنورکر چندر پور سیٹ سے ایم پی منتخب ہوئیں۔ پارٹی نے سنجے میشرم کو عمریڈ سیٹ سے میدان میں اتارا ہے، جہاں سے کانگریس ایم ایل اے راجو پروے نے شیوسینا کے ٹکٹ پر رام ٹیک لوک سبھا الیکشن لڑنے کے لیے پارٹی چھوڑ دی تھی۔
کانگریس نے اپنی چوتھی فہرست میں کل 14 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے جس میں 2 امیدواروں کی سیٹیں تبدیل کی گئی ہیں۔ پارٹی نے انیل شندے کو املنر سے، سنجے میشرام کو عمریڈ سے، رامداس مسرام کو ارموری سے، پروین پیڈویکر کو چندر پور سے، سنتوش سنگھ راوت کو بلارپور سے، پروین کاکڑے کو وروڈہ سے، عبدالغفور کو ناندیڈ نارتھ سے، لاہو ایچ شیوالے کو اورنگ آباد ایسٹ سے، سندیپ پانڈے کو نالا سوپارہ سے ، اندھیری ویسٹ سے اشوک جادھو، شیواجی نگر سے دتاتریہ بہیرت کو، پونے کنٹونمنٹ سے رمیش بھگوے، سولاپور ساؤتھ سے دلیپ مانے اور پنڈھارپور سے بھگیرتھ بھلکے کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔